نئی دہلی،25اکتوبر:- مشرقی مغربی دہلی کے روہنی علاقہ میں آج صبح سویرے نامعلوم حملہ آوروں کی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
مشرقی مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ملند دونبرے نے
بتایا کہ مرنے والی خاتون کی شناخت روہنی کے سیکٹر 15میں رہنے والی 34سالہ پریہ مہرہ کے طورپر کی گئی ہے۔
خاتون کے سر اور گلے پر گولیاں لگی ہیں جس سے اسپتال لے جانے سے پہلے ہی موقع پراس کی موت ہوگئی۔