the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بیلگام: کرناٹک کےبیلگام تعلقہ کے ونٹاموری گاؤں میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ خاتون کو برہنہ کرکے کھمبے سے باندھنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہےکہ گاؤں کاایک نوجوان ایک مقامی لڑکی سے پیار کرتا تھا اور اس کے ساتھ بھاگ گیا ۔ اس سے مشتعل ہو کرلڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کی ماں کو برہنہ کر دیا اور غیر انسانی سلوک کیا۔
اس معاملے میں فی الحال خواتین سمیت 7افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایاجارہاہےکہ گھروالوں نے متعلقہ نوجوان لڑکی کا کسی اور سے رشتہ طے کردیاتھا۔ جیسے ہی اس معاملے کا علم ہوا، نوجوان اشوک نائیک لڑکی پرینکا کے ساتھ بھاگ گیا۔ بعدمیں لڑکی کے گھروالوں نے لڑکے کی ماں کو برہنہ کرکے کھمبے سے باندھ کر زدوکوب کیا۔ اس واقعہ کےبعد کاکتی پولیس



اسٹیشن میں خواتین سمیت 9 لوگوں کے خلاف کیس درج کیاگیا اور 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بلگام تعلقہ کے ونٹاموری میں خاتون کو برہنہ اور مار پیٹ کے معاملے پر ردعمل ظاہرکیا ہے۔ بلگام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ اشوک نائیک نامی 24 سالہ نوجوان  پریانکا نامی لڑکی سے پیار کرتاتھا اور وہ لڑکی کولیکر بھاگ گیا۔ لیکن بعد میں لڑکی کے گھروالوں انسانیت کی حد پارکرتے ہوئے لڑکے کی ماں کو گھر سےباہر گھسیٹ کرلاکر کھمبے سے باندھ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس سب انسپکٹر نے جا کر خاتون کو کپڑے دیے اور اسپتال میں داخل کرایا۔ اور اب تک سات ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.