ذرائع:
اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک 35 سالہ خاتون وکیل کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ چہارشنبہ کی صبح دودھ خریدنے کے
بعد گھر واپس آ رہی تھیں۔ ٹی پی نگر علاقہ میں جہاں وہ الگ رہائش پذیر تھی اس مکان کی ملکیت کو لے کر خاتون کا اپنے شوہر سے تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم نے اسے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔