ذرائع:
جیسے ہی موسم گرما آتا ہے تو لوگ ٹھنڈے مشروبات پینا پسند کرتے ہیں، ٹھنڈے کولڈرنکس کے کاروبار میں کئی گنہ اضافہ ہوجاتا ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگ اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر ملاوٹ شدہ مشروبات بناتے اور غیر قانونی طریقہ سے بازار میں بیچتے ہیں جس سے ان مشروبات کا استمال
کرنے والوں کو انگنت بیماریوں کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح کا ایک چونکا دینے والا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹفارم پر گردش کر رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد کوکا کولا کے نام سے ملاوٹ شدہ مشروبات بنا رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے مطابق ایک شخص کوکا کولا کے لیبلز کے ساتھ پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروب بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔