رام پور، 31 اکتوبر:- اترپردیش کے ضلع رام پور میں بدمعاشوں نے بھائی کو سنگین طور سے زخمی کر کے اس کی بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ روشنی میں آیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نینی تال شاہراہ پر بھوٹ علاقے
میں کل دیر رات بدمعاشوں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان پر چاقوؤں سے حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا اور پیچھے بیٹھی بہن کو جنگل میں گھسیٹ لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
اس واقعہ سے علاقے میں دہشت ہے