اعتماد:
کشور، ایک سافٹ ویئر ملازم، جو باچوپلی کے اندرا پرستھ اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں، انکی ایک چھوٹی بچی (دکشیتا) جو بھورمپیٹ دہلی پبلک اسکول میں تیسری جماعت کی طالب علم ہے۔ چہارشنبہ کی صبح جب اس کے والد اسکول چھوڑنے کے لیے اسکوٹی پر لے جارہے تھے کہ باچوپلی روڈ پر واقع ریڈی لیب کمپنی کے سامنے روڈ پرموجود کھڈے کی وجہ سے لڑکی کے والد نے اپنا توازن کھودیا اور گاڑی نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آرہی بھاشیام اسکول کی بس معصوم لڑکی پر چڑ گئی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی فوت ہوگئی اور
والد شدید زخمی ہوگیا۔ وہ فی الحال ممتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر کے ایس آئی رمیش موقع پر پہنچے، واقعہ کا جائزہ لیا، مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔
بی جے پی لیڈر آکولا ستیش نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سڑکوں میں گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، جنہیں بھرنے میں حکومت کی ناکامی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بچے کی موت ہوگئی۔ نظام پیٹ کارپوریشن کی گورننگ باڈی اور افسران کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انصاف ملنے تک لڑے گی۔