: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شملہ، 24 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے شملہ میں ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے ایک شخص کو منشیات رکھنے کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا اور اسے دس سال کی سخت قید کی سزا سنائی خصوصی جج راجیش چوہان کی عدالت نے سندیپ
گھُنٹہ کو 19 اگست 2023 کو قصوروار ٹھہرایا اور بدھ کو اسے 10 سال کی سخت قید کی سزا سنائی عدالت نے اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے اصل سزا کے علاوہ تین سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔