: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مدھیہ پردیش میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں ایک اسکول کے احاطے میں کنڈرگارٹن کی پانچ سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں ایک نوعمر لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم پرائیویٹ اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے،
جہاں متاثرہ یو کے جی کی طالبہ ہے۔ معلومات کے مطابق واقعہ کے بعد لڑکی تقریباً 4 دن تک پریشان تھی، اسے بخار بھی تھا۔ گھر والوں کے پوچھنے پر لڑکی نے اپنے والدین کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد اہل خانہ شکایت لے کر فوراً تھانے پہنچے۔ ملزم نابالغ کی شناخت لڑکی کے نشانات اور شناخت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔