ذرائع:
حیدرآباد: حیدرآباد کے چارمینار کے قریب واقع یونانی اسپتال کے احاطے میں زبردست آگ لگ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ
سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ چنگاریوں کے ساتھ زبردست آگ نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
موقع پر فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔