اعتماد:
ساؤتھ ایسٹ زون کی ٹاسک فورس ٹیم نے شاہ علی بنڈہ پولیس حدود میں دانتوں کے ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے دانتوں کے علاج کا سامان ضبط کر لیا۔
معتبر اطلاعات کے مطابق کمشنر کی ٹاسک فورس، ساوتھ ایسٹ زون ٹیم نے شاہ علی بنڈہ پولیس کےعملے کے
ساتھ فلک نماکے الجبیل کالونی کا رہنے والا ایک 29 سالہ شخص خواجہ مزمل الدین کو گرفتار کیا جو کرناٹک اسٹیٹ ڈینٹل کا جعلی BDS سرٹیفکیٹ بنا کر BDS ڈاکٹر ظاہر کر رہا تھا۔ یہ آکسیجن ڈینٹل کلینک، نبیل فنکشن ہال کے بالمقابل، انجن باؤلی، فلک نما پر موجود ہے۔ اسی کے ساتھ جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے سید عبدل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔