the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
عادل  آباد _ 27 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک فاسٹ ٹریک اسپیشل پوکسو کورٹ کی جج مادھوی کرشنا نے 6 سالہ  لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں 20 سال قید بامشقت اور 2000 روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا۔خصوصی فاسٹ ٹریک پوکسو کورٹ نے جرم کے پانچ ماہ کے اندر سزا سنا کر متاثرین کو فوری انصاف دیا۔

 

ضلع ایس پی ادے کمار ریڈی نے ایک پریس کانفرنس  میں کیس کی تفصیلات بتائی۔ جس کے مطابق یہ واقعہ اس سال 15 اپریل کو عادل آباد ضلع کے اوٹنور گاوں کے پرانے بس اسٹانڈ علاقے میں پیش آیا۔ مہاراشٹر سے متاثرہ خاندان اپنے دو بچوں کے ساتھ اوٹنور کے علاقے میں بھیک مانگنے آیا تھا، پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے والی خاتون  کی بڑی بیٹی  6 سالہ نابالغ لڑکی پوچما مندر کمان میں بھیک مانگ رہی تھی اس کے سامنے ہی مجرم شیخ خالد (45) کی  دکان



تھی

مجرم نے دوپہر ایک بجے نابالغ بچی کو پانچ روپے دینے کا وعدہ کرکے بچی کو گود میں بٹھایا اور اس کے نازک حصہ پر چھونے لگا ، بچی وہاں سے بھاگ گئی اور روتے ہوئے  ماں کے پاس چلی گئی  اس کی ماں نے دیکھا کہ بچی کے نازک حصہ سے خون بہہ رہا ہے، اس نے اس شخص کو ڈانٹنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں بھاگ گیا۔متاثرہ کی ماں نے 15 اپریل کو اوٹنور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔سب انسپکٹر بھارت سمن جرم نمبر 75/2022، U/Sec 376AB IPC,5 r/w 6 pocso ایکٹ، 3(2)(v) SC ST POA ایکٹ درج کیا گیا اور مجرم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، ASP اوٹنور ہرش وردھن نے تفتیش مکمل کرنے اور چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد عدالت میں خصوصی فاسٹ ٹریک پوکسو دائر کیا ، پوکسو خصوصی پی پی مسوکو رمنا ریڈی۔ 9 گواہوں کی جانچ کے بعد، معزز POCSO عدالت کے جج مادھوی کرشنا نے آج ملزم کو 20 سال کی قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.