ذرائع:
اترپردیش کے وارانسی میں بارش سے بھرے پانی میں ایک بچہ کرنٹ کا شکار ہوگیا
وہاں پر جمے پانی میں کرنٹ تھا جس کی وجہ سے لڑکا نیچے گرگیا اور مدد کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے لگا۔
بچے کو پانی میں ڈوبتا دیکھ کر پاس کھڑا ایک بوڑھا شخص آگے آیا اور اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرنٹ لگنے سے پیچھے ہٹ گیا۔ اسی دوران ایک اور بوڑھے شخص نے سڑک
پر ٹریفک روکنے کے لیے ہاتھ دکھایا پھر انہوں نے ایک شخص سے لاٹھی مانگی اور دوبارہ چھڑی سے بچے کو بچانے کی کوشش کی۔ بوڑھے نے ڈنڈا بچے کی طرف بڑھایا اور بچے نے اسے ہاتھ سے پکڑ لیا۔ بوڑھے نے بچے کو اپنی طرف کھینچ لیا اس طرح بچے کی جان بچ گئی۔
اس جگہ پر موجود دیگر لوگ محض تماشائی بن کر کھڑے تھے۔ واقعہ وہاں پر موجود سی سی کیمرے میں قید ہوگیا۔ لڑکے کی جان بچانے پر لوگوں نے بوڑھے شخص کی تعریف کی ۔