the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتماد:

جگتیال میں آرٹی سی بس میں سفرکے دوران سیٹ کے مسئلہ پر ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد سب انسپکٹر پولیس کی جانب سے برقعہ پوش خاتون کو طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ کی اطلاع کے بعد جگتیال ضلع کے مسلمانوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔

جگتیال کے علاوہ کورٹلہ اور مٹ پلی میں مسلمانوں کی جانب سے سڑک پر احتجاجی دھرنے منظم کیے گئے ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب احمد پاشاہ قادری نے ضلع ایس پی بھاسکر سے فون پر بات کی اور پولیس کی جانب سے خاتون کے ساتھ اس طرح برتاؤ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور فورا پولیس عہدیداروں کے خلاف کیس درج کرنے اور معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر



ٹاؤن کریم نگر سید غلام احمد حسین نے سابقہ ایم پی ونود کمار،سنجےکمار رکن اسمبلی سے نمائندگی کی۔ 
اس واقعہ پر جگتیال مجلس کے صدریونس ندیم و مجلس کے دیگر قائدین نے جگتیال کے دورے میں مصروف رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا اور رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور ضلع ایس پی جگتیال سے ملاقات کرتے ہوئے خاطی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس کے علاؤہ صدر ملت اسلامیہ محمد عبدالباری و کانگریس لیڈر سراج الدین منصور نیہال اور دیگر قائدین نے ڈی ایس پی سے نمائندگی کی۔ نوجوانوں اور جگتیال کے سبھی علاقوں سے جمع ہوئے لوگوں نے بڑے پیمانے پر سخت احتجاج کیا، سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔ آخر کار پولیس نے کیس درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔  


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.