the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے عہدیداروں نےتمام انتظامات کرلئےہیں۔ آئندہ چند گھنٹوں میں ریاست بھر میں پولنگ شروع ہو جائے گی۔ جمعرات کو صبح 7 بجے سے رائے دہی کاآغاز ہوگا۔ اس پس منظر میں مختلف سیاسی جماعتوں کئی رہنما جیت کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگارہے ہیں۔ بعض لیڈرووٹروں کو پیسے کا لالچ دے کر راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس پس منظرمیں حیدرآباد کے نامپلی حلقے کے کانگریس امیدوار فیروز خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف ایک ووٹر کو ایک لاکھ روپئے کی پیشکش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاہے۔ آر پی ایکٹ کی دفعہ 171 سی، 188، 123 کے تحت مقدمات درج کئے



گئے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تحت پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے شروع ہوں گے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب پولنگ کے پیش نظر حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں آج اور کل تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے سرکاری، نجی اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کو انتخابات کے دن تعطیل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس کے علاوہ تمام 119 حلقوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ اس مرتبہ 2290 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاست بھر میں 19,375 علاقوں میں جملہ 35,356 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ریاستی پولیس کے ساتھ مرکزی فورسز انتخابی فرائض انجام دیں گی۔ اور نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.