ذرائع:
حیدرآباد: سابق وزیر ملا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملاریڈی کے خلاف شامیرپیٹ پولس اسٹیشن میں ایس سی، ایس ٹی اور ایٹروسٹی کا ایک کیس درج کیا گیا ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ قبائلی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ شکایت میں متاثرین نے دعویٰ کیا کہ 47 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ الزامات ہیں کہ الیکشن کے دوران راتوں رات رجسٹریشن کی
گئی۔ ملاریڈی کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے چار دفعہ کے تحت مقدمات درج کیا ہے۔ ملاریڈی کے ساتھ ان کے 9 پیروکاروں پر بھی ایس سی اور ایس ٹی کے خلاف 420 دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شامیرپیٹ پولس انسپکٹر کے مطابق سابق وزیر ملاریڈی اور ان کے ساتھ 9 بے نامی پیروکاروں نے کیسوارم گاؤں کے سروے نمبر 33، 34، 35 میں 47 ایکڑ 18 گٹوں کی وراثتی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔