ذرائع:
چہارشنبہ کی صبح تائیوان کے ہوالین میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد چار افراد ہلاک اور 97 دیگر زخمی ہو گئے۔
زلزلے کے بعد سونامی کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے
گئے جس سے تائی پے کے میٹرو سسٹم نے کام روک دیا۔
تائیوان کی موسمیاتی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ چہارشنبہ کی صبح 7 بج کر 58 منٹ پر 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 15.5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز Hualien کاؤنٹی حکومت سے 25 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ خبروں کے مطابق ہوالین کاؤنٹی میں سب سے زیادہ شدت ریکارڈ کی گئی۔