ذرائع:
اتر پردیش کے جھانسی میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک 70 سالہ شخص ایک SUV کار کے نیچے آگیا۔ کار ڈرائیور جب ایک تنگ گلی میں گاڑی کو ریورس لے رہا تھا اسی دوران پیچھے سے آرہے ایک 70 سالہ شخص کو نہ دیکھتے ہوئے اس نے گاڑی چڑھادی۔ ڈرائیور کئی میٹر تک گاڑی کو ریورس کرتا رہا اور آگے پیچھے لیتے ہوئے گھسیٹتا رہا۔ گلی کے
اطراف سی سی ٹی وی فوٹیج نے پوری واردات کو قید کر لیا۔
ضعیف شخص کی شناخت راجندر گپتا کے طور پر کی گئی ہے، گپتا کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ راجندر گپتا کو شدید چوٹیں آئیں، راہگیر اسے کار کے نیچے سے نکا لنے میں کامیاب رہے۔ مقامی لوگوں اور ڈرائیور نے اسے قریبی ہسپتال پہنچا یا۔ واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔