: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بہرائچ: ریاست اترپردیش میں 18سالہ لڑکے نے ایک 6سال کی لڑکی کو عصمت ریزی کا شکار بنایا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات ضلع بہرائچ کے ایک دیہات میں اس وقت پیش آیا جب یہ لڑکی اپنی 12سالہ بہن کے ساتھ گھر سے باہر کچھ کام کے لئے نکلی تھی۔ متاثر کمسن لڑکی کے اعضا ئے پوشیدہ زخمی ہونے پر اسے دواخانے میں شریک
کروایاگیا ہے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ورندر شکلا کے بموجب ملزم لڑکے نے ان دونوں لڑکیوں کو روک کر کمسن کو ایک سنسان مقام پر لے گیا۔ بڑی بہن بھاگ کر گھروالوں کو بلالائی تب تک اس نوجوان نے ارتکاب جرم کرچکا تھا۔ ارکان خاندان کو یہ کمسن لڑکی دستیاب ہوئی۔ پولیس نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔