ذرائع:
ہماچل پردیش کے چمبا ضلع میں اتوار کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے 20 میٹر لمبا پل منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ بھرمور گاؤں کے لونا
علاقے میں پیش آیا۔ گرنے کے بعد چمبہ بھرمور نیشنل ہائی وے (NH-154A) پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ چمبا کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی رانا نے کہا، "واقعے کے بعد پورے علاقے سے سڑک کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔"