the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

شہر بھینسہ میں پیر کے روز ہفتہ واری بازار لگتا ہے بھینسہ ڈویژن کے اطراف و اکناف اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر کو بھی یہ مارکیٹ بھینسہ کی سرحد سے قریب تر ہے اس لیئے مہاراشٹر کے تاجر بھی بڑی تعداد میں پیر کے بازار میں اپنے دکانات لگاتے ہیں۔

 پیر کی شام بازار میں اس وقت ایک ہلچل سی مچ گئی جب ایک تاجر کو شک ہوا کہ کسی نے اس کے ساتھ جعلی نوٹ سے خریداری کی ہے، تفصیلات کے مطابق شام چھ بجے کے بعد انقریب بارہ سال کی عمر کا ایک لڑکے نے تاجرکو پانچ سوکا نوٹ دے کر 20 روپیئے کی خریداری کی اور 480 واپس لیکر چلاگیا، کچھ دیر



بعد وہی لڑکا پھر سے پانچ سو کی نوٹ لیکر آتا ہے اور 20 روپیئے کی خریداری کرنا چاہتا ہے، لیکن لڑکا دو بار پانچ سوکی نوٹ لانے پر دکاندار شک میں پڑتا جاتا ہے اور لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جب تک وہ لڑکا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 بعد ازاں اس بات کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دی گئی جسکے بعد بھینسہ سب انسپکٹر تروپتی اس مقام پر پہنچے اور نوٹوں کامعائنہ کیا اور بتایاکہ یہ جعلی نوٹ ہیں اور تیقن دیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لڑکے کا پتہ لگایا جائے گا اور بہت جلد ہم اسکے پیچھے جعلی کرنسی کا کام کرنے والی ٹولی کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار بھی کرلیں گے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.