اسلام آباد، 20 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے ضلع دادو میں مہار شہر کے قریب فیض محمد گاؤں میں آگ لگنے سے 9 بچے ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آگ پیر کی رات ایک جھونپڑی کے کچن میں لگی اور تیزی سے آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی تھوڑی ہی دیر میں آگ نے تقریباً 50 یا اس سے زیادہ گھروں کو اپنی زد میں لے لیا بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے
سے تقریباً 150 مویشی بھی مر گئے۔ دادو کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عرفان علی سمو نے نو افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہار تعلقہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
گاؤں والوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے اس واقعہ پر فوری کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پیر کی رات 9.30 بجے شروع ہوئی اور منگل کی صبح 9 بجے تک لگی رہی۔