ممبئی، 17 مارچ (یو این آئی) ایک 86 سالہ خاتون کو دھو کہ بازوں نے پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے آدھار کارڈ کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں پھنسا کر 20.25 کروڑ روپے کا دھوکہ دے دیا۔
ممبئی میں اس معاملے میں دو
افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ دھو کہ رہی اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے خاتون کو فون کر کے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور اسے اطلاع دی کہ اس کے آدھار کارڈ کا استعمال غیر قانونی سر گرمیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔