سورت/21جون(ایجنسی)گجرات کے سورت ضلع میں اٹھ سال کے ایک بچے نے اپنی بیماری سے پریشان ہوکر خودکشی کرلینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، معلومات کے مطابق چہارشنبہ کو سچن GIDC علاقے میں رہنے والے آٹھ سال کے بچے نے حیران کرنے والا قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی، بتایا
جارہا ہے کہ اکشے پٹیل کو ایک سال پہلے برین ٹیومر ہونے کی خبر ہوئی تھی اور اسکا علاج چل رہا تھا، لیکن جمعرات کو اچانک اس نے یہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جان دے دی.
اکشے کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے ایک کرسی لی اور اس پر چار تکیے اور بلینکٹ رکھ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی-