: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چتور، 13 ستمبر (یو این آئی) آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے بنگلورو پالم میں موگلی گھاٹ روڈ پر جمعہ کو آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کی بس اور لاری کے درمیان ٹکر میں 8 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے وقت اے پی ایس آرٹی سی بس چتور سے پلمنیر جارہی تھی۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں چتور کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ دریں اثناء چتور کے کلکٹر سمیت کمار اور پولیس سپر نٹنڈنٹ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔