the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 2 دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کی حیدرآباد۔بیجاپور شاہراہ پر چیوڑلہ منڈل کی ملکاپور گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 8 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب تاڑبن علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 11افراد کرناٹک کے گرمٹکال کے لئے جارہے تھے کہ چیوڑلہ منڈل کے کنداواڈااسٹیج کے قریب ان کی کارچلانے والے نے ایک اور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی بورویل لاری سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ آصف،18سالہ



ثانیہ،45سالہ نازیہ بیگم،28سالہ عرشیہ،36سالہ نازیہ بانو، 6سالہ عرشیہ بانواور 43سالہ خالد کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں خیرون بیگم،ایاز خان،نذیر بیگم،انورخان اور دوسرے شامل ہیں۔شدید زخمیوں کو علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ معمولی زخمیوں کو چیوڑلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کی شدت اتنی تھی کہ کار کو شدید نقصان ہوا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں بیجاپور قومی شاہراہ پر تقریبا دو کیلومیٹر تک قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.