وارانسی، 17 نومبر (یو این آئی) اتر پردیش کے چندولی ضلع میں دین دیال اپادھیائے جنکشن کے قریب مال گاڑی کی آٹھ ویگنیں پٹری سے اتر کر کھیت میں گر گئیں۔
ابتدائی معلومات کے
مطابق مال گاڑی گجرات کے ہاپا سے مغربی بنگال جا رہی تھی اور اس میں ٹائلیں لدی ہوئی تھیں۔
اس کی وجہ سے دہلی-کولکتہ ٹرنک روٹ پر ریل کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔