the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہا تھرس : 02 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس کے سکندار امنو علاقے میں منگل کو ایک ستسنگ پرو گرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 60 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام اعلی افسران کو ہا تھر س جانے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی خود راحت ورسان کی پل پل کی جانکاری لے رہے ہیں۔ انہوں نے حادثے کی جانچ کے لئے اڈیشنل ڈائر کٹر جنرل آف پولیس آگرہ اور علی گڑھ کے ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے حادثے میں مہلوکین



کے اہل خانہ دور و دولاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی معاونت کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہا تھرس کے ڈی ایم آشیش کمار پٹیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ سکندر اراؤ تحصیل مگل گڑھی نیشنل ہائی وے پر پھلر کی گاؤں میں آج ایک مذہبی انعقاد کے اختتام پر امس کے درمیان باہر نکلنے کی جلدی میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے ملی جانکاری کے مطابق 50 سے 60 لوگوں کی اس حادثے میں موت ہو گئی حالانکہ مہلوکین کی صحیح تعداد کی جانکاری بعد میں مل سکے گی۔ انہوں نے کہ اوہ یہ ایک پرائیویٹ پروگرام تھا جس کی اجازت ایس ڈی ایم سے لی گئی تھی اور پرو گرام کے پیش نظر سبھی ممکنہ انتظامات کئے گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.