مدورائی، 16 جنوری (یواین آئی) تمل ناڈو کے ضلع مدورائی کے النگ نگلور میں ہفتہ کے روز پونگل فیسٹیول میں منعقد عالمی شہرت یافتہ روایتی پروگرام’ جلی کٹو‘ میں سانڈوں کود’عوت مبارزت‘دینے والے نوجوانوں سمیت52 افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کو وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیر اعلی او
پنیرسیلو م نے پرچم کشائی کے بعد اب تک’جلی کٹو کے آٹھ چکر مکمل ہوچکے ہیں ، جس میں کل 719 رجسٹرڈ سانڈ اور 600 سانڈ پالنے والوں نے شرکت کی۔
ورٹی پاتھو گاؤں کے سی کنن کو 12 جنگلی سانڈوں پر قابو پانے کے لئے بہترین ’سانڈ پالک‘ کا ایوارڈ دیا گیا ، جبکہ ایم کے سنتوش کی ملکیت والے سانڈ کو ایونٹ میں بہترین سانڈکے طور پر منتخب کیا گیا۔