پونے، 27 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر میں پونے کی فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں ہفتہ کے سویرے آگ لگنے سے تقریبا 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے 16 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں، اور 60 کارکنوں کو آگ پر
قابو پانے میں مشقت کرنی پڑی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
ایم جی روڈ پر فیشن اسٹریٹ ایک عام خریداری کا مرکزہے جہاں چھوٹی دکانوں میں کپڑے، جوتے اور دیگر فیشن کے سامان فروخت ہوتے ہیں۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔