کلکتہ ، 17نومبر (یواین آئی) مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کسی نے نوعمر لڑکی کی تصویر کو غیرقانونی طریقے سے
چھیڑ چھاڑ کرکے اور اسے قابل اعتراض بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا ، جس کی وجہ سے لڑکی نے یہ اقدام اٹھایا۔
جگتدل پولیس کے تحت شرم نگر کے علاقے میں کم عمر لڑکی کی لاش پھندا سے لٹکتے ہوئے برآمد ہوئی ۔