: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منروویا، 28 دسمبر (یو این آئی) شمالی وسطی لائبیریا کی بونگ کاؤنٹی میں ایندھن کے ٹینکر کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد دھماکے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 83 زخمی ہوگئے لائبیریا کے اخبار فرنٹ پیج افریقہ نے یہ خبر ملک کے نائب وزیر صحت اور چیف میڈیکل
آفیسر فرانسس کیتھ کے حوالے سے دی ہے اخبار نے رپورٹ کیا کہ منگل کو ٹوٹوٹا کی مولابا ہل کمیونٹی میں گیس کا ٹرک پلٹ گیا تھا اور کچھ ہی لمحوں بعد وہ دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے وہ لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے جو لیک ہونے والے ایندھن کو نکالنے کے لیے جائے حادثے پر پہنچے تھے۔