: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
راجمندری/16مئی(ایجنسی) آندھرا پردیش کے دیوی پٹنم گاؤں میں گوداوری ندی میں ڈوبے لوگوں کی تلاش کے لئے وشاکھا پٹنم واقع بحریہ کی مشرقی کمان ( ای این سی ) کے غوطہ خوروں کی ٹیم کل دیر رات راجمندری پہنچی ۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں کل 40 افراد سوار تھے ان میں سے کچھ افراد تیر کر محفوظ باہر نکل آئے اور کچھ کو بچا لیا گیا تھا لیکن ابھی بھی 23 افراد غائب ہیں ۔ بحریہ کے ترجمان نے بتایاکہ 146بحریہ کی مشرقی کمان کے غوطہ خوروں کو ویجھاگ سے راجمندری بحریہ کے ڈرانیئر جہاز سے کل رات تقریبا11 بجے لے جایا گیا تاکہ وہ پولا ورم کے قریب ووڈا پلی میں لا پتہ افراد کی تلاشی مہم چلا سکیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ آج صبح بحریہ کے تین ہیلی کاپٹروں میں اضافی غوطہ خوروں
اور اور ڈرانیئر جہاز سے تکنیکی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کنٹرول ٹیم کے ممبروں کو بھی پہلی فلائٹ سے بھیجا گیا تاکہ وہ راحت اور بچاؤ مہم کو تیز کرنے کے علاوہ راجمندری ہوائی اڈہ پر ٹرانسپورٹ سروس کو کنٹرول کو سکیں ۔نیشنل ڈیزاسٹر ریپڈ فورس ( این ڈی آر ایف ) اور ریاستی ڈیزاسٹرریپڈ فورس (ایس ڈی آر ایف ) کے ممبران موقع پر موجود ہیں اور راحت ۔ بچاؤ میں مصروف ہیں ۔ غور طلب ہے کہ آندھرا پردیش کے مغربی ضلع گوداوری میں کل شام ایک کشتی گوداوری ندی میں پلٹ گئی تھی ۔ ناؤ پر سوار درج فہرست قبائل کے افراد دیوی پٹنم سے روز مرہ کی ضروری چیزوں کی خریداری کے بعد نچلے علاقے میں آباد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران اچانک آئی آندھی اور بھنور بننے کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی پلٹ گئی ۔