ذرائع:
اتر پردیش کے بلند شہر میں چہارشنبہ کے روز زیر تعمیر چھت کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ واقعہ کے وقت اہل خانہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر سو رہے تھے۔ ملبہ ہٹانے اور لاشوں کو نکالنے کے لیے متعدد ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔