ذرائع:
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں پہاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ فی الحال ایس ڈی آر ایف تلاش اور بچاؤ آپریشن چلا رہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایس ڈی آر ایف نے
بتایا کہ 22 اکتوبر بروز ہفتہ کی صبح ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ تھرالی پنگڑھ میں دو سے تین مکانات پر ملبہ آ گیا ہے جس میں 3 سے 4 افراد دب گئے ہیں ۔ تھرالی پینگڑھ گاؤں میں اس مٹی کے نیچے دبنے والے تین گھروں میں سے ایک میں پانچ افراد تھے، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔