فلپائن/21ڈسمبر(ایجنسی) فلپائن میں 238 مسافروں کو لیکر جانے والی ایک کشی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق کشی منیلا پورٹ سے ایک جزیرے پولیلو کی طرف محو سفر تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گی۔ حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">ریسیکو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی بھی ہو سکتی ہے مگر ابھی یہ کہنا حتمی نہیں ہو گا۔
کوسٹ گارڈز اور مچھیروں کے مطابق 160 افراد کو بحفاظت نکالنے کے باوجود اب تک اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 88 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔