ذرائع:
حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) پر کسٹم حکام نے چہارشنبہ کے روز دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 39.66 لاکھ
روپے مالیت کا 704 گرام سونا ضبط کیا۔ سونا جو پیسٹ کی شکل میں چھپایا گیا تھا اس شخص کے زیر جامے، پتلون اور ایک قمیض سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ سونا ایئرپورٹ کے باہر کچھ لوگوں کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔