امریکہ، 3 اکتوبر (ذرائع) موبائل کی لت کس قدر نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اسکا تازہ مثال دیکھنے کو ملی- امریکہ کے ٹیکساس میں ایک ماں کی لاپرواہی کی وجہ سے اسکے تین سال کے بچے کی پول میں ڈوب کر موت ہوگئی- پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق خاتون گھنٹوں تک اپنے فون میں اس قدر مصروف تھی کہ اسکا تین سال کا بچہ واٹر پارک میں ڈوب گیا اور اسکو اس بات کی بھنک تک نہیں لگی- خاتون اپنے موبائل فون میں مصروف
رہتے ہوئے گانا گا رہی تھی۔
تاہم دی نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے وکیل نے بچے کے ڈوبنے کی وجہ لائف گارڈز کی عدم نگرانی کو قرار دیا ہے۔ بچے کی المناک موت کا یہ واقعہ ایل پاسو کے کیمپ کوہن واٹر پارک میں پیش آیا۔ بچے کی والدہ جیسیکا ویور پر اب لاپرواہی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بڑے بیٹے انتھونی لیو مالوے کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔