: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
تھائی لینڈ/7فروری(ایجنسی) تھائی لینڈ میں ایک 24 سالہ نوجوان کرٹسڈا سوپول کو اسکے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا تیا، پولیس کو شک ہے کہ اسکی موت اسمارٹ فون کی طرف سے ہوئے Electrocution کی وجہ سے ہوئی ہوگی، نوجوان اپنے کانوں میں ایئرفون اور پاور ایکسٹینشن ساکٹ سے جوڑے اسمارٹ فون کے ساتھ پایا گیا تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹ
مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، ممر اسٹیٹس کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کا ماننا ہے کہ نوجوان کی موت شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی ہوگی، ایسا مانا جارہا ہے کہ 24 سالہ نوجوان اپنا اسمارٹ فون چارجنگ میں لگاکر کوئی گانا سن رہا ہوگا یا کسی سے بات کررہا ہوگا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون سیمسنگ کا کوئی ماڈل تھا اور اسے کسی سستے تھرڈ پارٹی چارجر سے چارج کیا جارہا تھا، ساتھ ہی یہ بھی پایا گیا کہ نوجوان اپنے ہونٹوں پر ایئرفون کے مائیکرو فون والے حصے کو رکھا ہوا تھا-