جموں، 30 مئی (ذرائع) جموں میں جمعرات کو مسافرین سے بھری بس سڑک سے پھسل کر ایک گھاٹی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج
سنہا نے حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چوکی چورا پٹی میں تنگ موڑ پر پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ بس تقریباً 150 فٹ نیچے گھاٹی میں جاگری ہے-