: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
میدک ( تلنگانہ ) ، 27 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ میں ضلع میدک کے نر ساپور کے نزدیک جمعہ کے روز نجی انجینئرنگ کالج کی دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور
20 طلبہ زخمی ہو گئے۔ پولس کے مطابق دونوں ڈرائیور ملبے میں پھنس گئے جنہیں کافی کوششوں کے بعد بچالیا گیا۔ ڈرائیوروں میں سے ایک کی موت ہو گئی ، جس کی شناخت ناگار اجو (50) کے طور پر ہوئی ہے۔