ذرائع:
حیدرآباد: 20 نومبر بروز پیر رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد کے کنکاماڈی گاؤں میں زیر تعمیر عمارت کی چھت کے جزوی طور پر گرنے سے کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ حیدرآباد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور معین آباد بلاک کے کنکاماڈی میں واقع اسپورٹس کامپلیکس میں پیش آیا۔ ویسٹ بنگال اور بہار کے تارکین وطن
مزدور ٹیبل ٹینس آڈیٹوریم کی تعمیر میں مصروف تھے جب چھت کا سلیب گر گیا۔
مرنے والے دونوں مزدوروں کی شناخت بہار کے ببلو اور مغربی بنگال کے سنیل کے نام سے ہوئی ہے۔
مبینہ طور پر جو عمارت تعمیر کی جا رہی تھی وہ انڈور اسٹیڈیم کا حصہ تھی۔
حادثہ میں 9 افراد زخمی ہوئے جس میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔