ابوجا، 26 دسمبر (یو این آئی) وسطی نائجیریا کے دیہاتوں میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں میں کم از کم 160 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع منگل کے روز ژ نہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے دی۔ بو کوس مقامی حکومتی علاقہ کے ایک گاؤں مشو میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم میں 16 ہلاکتوں کے ابتدائی تعداد سے یہ بہت زیادہ اضافہ ہے۔
اے ایف پی نے بو کوس میں مقامی حکومت کے سر براہ کا سا کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 300 سے زائد زخمیوں کو بو کوس ، جوس اور بار کن لاڈی
کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی ریڈ کر اس نے بو کوس علاقہ کے 18 دیہاتوں میں 104 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ ریاستی پارلیمنٹ کے رکن ڈکسن چولوم کے مطابق، بار کن لاڈی کے علاقے کے کئی دیہاتوں میں کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ مئی کے بعد سے علاقے میں تشدد کی یہ بد ترین لہر ہے ، جب کسانوں اور چرواہوں کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے بڑا سیکورٹی خطرہ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور اغواء کے واقعات آئے دن پیش آتے ہیں۔