: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نارائن پیٹ، 5 جنوری (ذرائع) ہنواڈا منڈل کے بدوما ٹانڈہ سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم سری کانت (15) کی جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دھنواڈا قبائلی گروکل اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے ہاسٹل میں رہنے والے سری کانت نے اپنا ناشتہ ختم کیا تھا اور وہ اپنے ہاسٹل کی طرف جا رہا تھا جہاں یہ سانحہ پیش آیا۔ ساتھی طلباء جنہوں نے اس واقعہ کو دیکھا انہوں نے فوری طور پر اسکول کے عملے کو اطلاع دی۔ اسکول نے
سری کانت کو فوری طبی امداد کے لیے دھنواڈا پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد، اسے مزید جامع علاج کے لیے نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔ ضلع اسپتال میں طبی معائنے میں سری کانت کی موت کی تصدیق ہوئی، جس میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی- متوفی کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کو نجی اسپتال لے جانے کی درخواست کے باوجود اسے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔