ذرائع:
بنگلورو: جمعہ کو ریاست کے دارالحکومت میں 15 سے زیادہ نجی اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد طلباء کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بنگلورو پولیس کمشنر بی دیانند نے تاہم اس دھمکی کو دھوکہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ والدین، طلباء اور تدریسی برادری کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
"دھمکیاں ایک دھوکہ نکلی ہیں۔ جلد مجرم پکڑا جائے گا۔
"ہم نے بم کا پتہ لگانے کے لئے ڈسپوزل اسکواڈ بھیجے۔ پولیس نے تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہے‘‘۔
یہ دھمکی اسکولوں کی سرکاری ای میل آئی ڈیز پر دی گئی تھی اور یہ اس وقت سامنے آئی جب صبح عملے نے انہیں کھولا۔
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو کے ایک اسکول کے احاطے
کا دورہ کیا اور محکمہ پولیس سے کاروائی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
انہوں نے کہا "میں نے ٹیلی ویژن پر خبروں کا مشاہدہ کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ مجھ سے متعلق اسکولوں اور اداروں کو بھی بم کی دھمکیاں ملی ہیں۔ ایک سکول میرے گھر کے قریب واقع تھا۔ اس لیے میں جائزہ لینے پہنچ گیا۔
"انہوں نے دھمکی کا میل دکھایا، اب تک کی تحقیقات کہتی ہیں کہ یہ فرضی دھمکی ہے۔ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، والدین پریشان ہیں۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے‘‘۔
بسویشور نگر، یلہانکا، سداشیو نگر میں واقع اسکولوں کو بم کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر نامور اور بین الاقوامی اسکول ہیں۔
بہت سے اسکولوں نے اپنے بچوں کو واپس بھیج دیا کیونکہ دھمکی کی اطلاع ملنے پر والدین اسکولوں میں پہنچ گئے۔