امراوتی/11مئی(ایجنسی) آندھراپردیش کےکرنول ضلع میں ہوئے سڑک حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے، ویلدرتی کراس روڈ کے پاس ہفتہ کی شام کو یہ واقع ہوا-
نجی بس، بائیک اور طوفان گاڑی کے درمیان حادثہ ہوا، مرنے
والوں کی پہنچان گدوال ضلع کے سامورم رہائشی کے طور پر کی گئی ہے، سبھی زخمیوں کو قریبی کرنول کے سرکاری دواخانے میں شریک کرایا گیا ہے، کچھ لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے-
بائیک کو بچانے کی کوشش میں بس نے سامنے سے آرہی طوفان گاڑی کو ٹکر دے دی-