: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جکارتہ، 4 مئی (یو این آئی) انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سلاویسی میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد کی موت ہو گئی۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ میشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبد المسری نے کہا کہ جمعہ سے
مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے لو اور یجنسی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں 1800 سے زائد گھر اور مساجد پانی میں ڈوب گئیں اور مجموعی طور پر 103 مکانات تباہ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ 42 دیگر مکانات بھی ندی میں بہہ گئے۔