ذرائع:
ممبئی: شہر میں تیز بارش اور گرج چمک کے باعث پیر کی شام ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ایک بڑا بل بورڈ گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے رات بھر امدادی کارروائیاں کیں، جس میں اب تک 89 افراد کو ملبے کے نیچے سے بچا لیا گیا ہے۔ یہ بورڈ ایک پٹرول پمپ پر گرا جس سے پمپ اور وہاں پر موجود افراد اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہونچا۔