the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ڈیرگاوں:آسام میں پیش ایک بھیانک سڑک حادثے میں 14 افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 27 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔بتایاجارہاہے گولاگھاٹ ضلع کے ڈیرگاؤں کے قریب بالیجان میں 3 جنوری کی صبح ایک ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں 3 بچوں سمیت 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاعات کے مطابق بس میں 45 افراد سوار تھے۔اورسبھی پکنک منانے کے لئے اٹکیلیا سے بوگی بیل جا رہے تھے۔ وہاں سب کو تینسوکیا کے تلنگا مندر جانا تھا۔ راستے میں بالیجان کے قریب کوئلے سے



بھرا ٹرک بس کے سامنے آگیا۔ ٹرک مارگریٹا سے آرہا تھا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا۔
زخمیوں کو علاج کے لئے جورہاٹ میڈیکل کالج  بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 14 افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔بتایاجارہاہے کہ حادثےکے وقت سڑک پر دھند چھائی ہوئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.