حیدرآباد، 11 جولائی (ذرائع) حیدرآباد کی نامپلی کی عدالت نے یوٹیوبر پرنیت ہنومنتو کو باپ بیٹی کے رشتے پر سوشل میڈیا پر نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اس کے نازیبا تبصرے کے بعد تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں میں یوٹیوبر پرنیت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور تلنگانہ کی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال
سیتا اکا نے بھی پرنیت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دی تھی جس پر سائبر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے چہارشنبہ کو بنگلورو میں گرفتار کیا تھا۔ٹرانزٹ وارنٹ کے ذریعے پرنیت کو حیدرآباد لایا گیا اور نامپلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پرنیت کے ساتھ تین دیگر ملزمین کو 14 دن کی ریمانڈ پر دیدیا۔ پرنیت کے خلاف سیکشن 67 بی آئی ٹی، پوکسو، 79، 294 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔