ذرائع:
حیدرآباد کے ملک پیٹ میں منگل کو ایک شاپنگ کامپلیکس کی لفٹ میں پھنس جانے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے حاملہ خاتون سمیت 12
افراد کو بچایا۔ فائر حکام کے مطابق لوگوں کو لے جانے والی لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے درمیان میں اچانک بند ہوگئی۔ شاپنگ کامپلیکس کے عملے نے لفٹ کھول کر انہیں بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے۔